عثمان آباد،16اکتوبر(یو این آئی) شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ اوم راجے نِمبلکر پر مہاراشٹر میں ضلع عثمان آبادکےنائے گاؤں پڈولی میں بدھ کے روز صبح انتخابی ریلی کے دوران ایک شخص نے چاقو سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے۔
پولیس نے بتایاکہ مسٹر نِمبلکر اور امیدوار کیلاش پاٹل جیسے ہی اپنی کار سے نیچے اترے، اسی گاؤں کے انیکیت تیکاڑے نے ہاتھ ملانے کی کوشش کی اور اسی دوران اس نے چاقو سے حملہ کر دیا۔مسٹر نِمبلکر چوکنا تھے اور انہوں نےحملہ روکنے کی کوشش کی لیکن ان کی کلائی زخمی ہوگئی۔ حادثے کے بعد حملہ آور شخص فرار ہوگیا۔ پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔