شیو سینا، این سی پی اورکانگریس کے درمیان معاہدہ طے؛ جانئے کیا ہے فارمولہ

ممبئی: مہاراشٹرمیں صدرراج کے درمیان حکومت سازی کا راستہ صاف ہوتا ہوا نظرآرہا ہے۔ ذرائع کے مطابق، شیو سینا، این سی پی اورکانگریس کے درمیان معاہدہ فائنل ہوگیا ہے۔

تینوں جماعتوں کے درمیان جومعاہدہ ہوا ہے، اس کے مطابق مہاراشٹرمیں پانچ سال تک شیو سینا کا ہی وزیراعلیٰ رہےگا۔ وہیں کانگریس اوراین سی پی کے کھاتے میں ایک ایک نائب وزیراعلیٰ کا عہدہ آئے گا۔

مہاراشٹرمیں حکومت تشکیل کولے کرشیوسینا، این سی پی اورکانگریس کے درمیان میٹنگ کا دورجاری ہے۔ خبرہے کہ تینوں جماعتوں کے درمیان کامن منیمم پروگرام (کم ازکم مشترکہ پروگرام) کولے کراتفاق رائے بن گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کولے کراتفاق ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق این سی پی کو14 اورکانگریس کو12 وزارت دیئے جائیں گے۔ خود شیوسینا کے کھاتے میں 14 وزارت کے عہدے آئیں گے۔  مہاراشٹر میں حکومت سازی سےمتعلق این سی پی سربراہ شرد پوارنے کہا ہے کہ حکومت بنانےکا عمل شروع ہوچکا ہے، یہ حکومت پورے 5 سال تک چلےگی

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading