شیوسینا کو کانگریس باہرسےحمایت دے گی

نئی دہلی: مہاراشٹرمیں حکومت تشکیل کولے کرچل رہی سیاسی سرگرمیوں کےدرمیان بڑی خبرآرہی ہے۔ ذرائع کے مطابق کانگریس نے شیو سینا کوباہرسے حمایت دے گی۔  اس طرح سے شیو سینا سربراہ ادھو ٹھاکرے کی محنت رنگ لائی اوراب مہاراشٹرمیں شیوسینا کے وزیراعلیٰ ہونے کا خواب پورا ہونے کا امکان ہے۔ واضح رہےکہ شیو سینا سربراہ ادھو ٹھاکرے نے آج ہی کانگریس کی عبوری صدرسونیا گاندھی سے فون پربات کرکے حمایت طلب کی تھی۔ سونیا گاندھی کی رہائش گاہ پرہوئی سینئرلیڈروں کی میٹنگ کے بعد کانگریس اس فیصلے پرپہنچی ہے۔  اس میٹنگ میں احمد پٹیل اورغلام نبی آزاد سمیت کئی لیڈران شامل تھے۔

وہیں کانگریس لیڈراحمد پٹیل نے میٹنگ سے قبل بیان دیا تھا کہ اس میٹنگ کے بعد صورتحال پوری طرح واضح ہوجائے گی۔ سونیا گاندھی نے اپنے اراکین اسمبلی سے ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ بات چیت بھی کی ہے۔ وہیں، شیو سینا نے گورنربی ایس کوشیاری سے ملنے کا وقت بھی بدل دیا ہے۔ شیوسینا کے لیڈران گورنر سے 7:15 پر ملاقات کرکے حکومت سازی کا دعویٰ پیش کریں گے۔ واضح رہے کہ گورنرنے شیوسینا کواکثریت  ثابت کرنے والا حمایتی خط سونپنےکےلئے شام 7:30 بجےتک کا وقت دیا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading