ناندیڑ۔5دسمبر :کانگریس کمیٹی شعبہ اقلیت کے ضلع صدر و اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئر مین شمیم عبداللہ نے کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کے ناندیڑ ضلع جوائنٹ سکریٹری عہدہ پر شیخ الیاس کی نامزدگی کی ہے۔ کانگریس کے ریاستی صدر و سابقہ چیف منسٹر اشوک چوہان نے شیخ الیاس کو نامزدگی کا مکتوب پیش کرکے اُنھیں پارٹی کو مستحکم بنانے کی ہدایت دی۔ اس موقع پر سابق وزیر و رکن اسمبلی ڈی پی ساونت‘ کانگریس ضلع صدر گوئند ناگیلی کر‘ میئر شیلا بھورے‘ ڈپٹی میئر ونئے پاٹل‘ سابق میئر عبدالستار سمیت کانگریس کے قائدین موجود تھے۔شیخ الیاس کی نامزدگی پرانھیں دوست و احباب نے مبارکباد پیش کر ان کا خیر مقدم کیا۔