شہیداسماعیل ہانیہ کی ناندیڑمیں غائبانہ نماز جنازہ ادا

ناندیڑ:(راست)فلسطین کے سابقہ وزیراعظم اور حماس کی سیاسی وینگ کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کو گزشتہ دنوںسے اسرائیل نے میزائل حملہ کرکے ایران میں انکے دفترمیںقتل کردیا۔ جس کے بعد ساری دنیا نے اسرائیل کی حرکت کی شدید مذمت کی۔

۔گزشتہ روزتہران میں مرحوم کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں ہزاروں مسلمانوں نے شرکت کی۔ناندیڑ شہرمیں بھی آج بروز جمعہ کو دوپہرتین بجے جدید عیدگاہ قدوائی نگرناندیڑمیں مسلم نمائندہ کونسل کی جانب سے غائبانہ نمازادا کی گئی ۔

ابتداءمیں کونسل کے سربراہ جناب ناصرخطیب صاحب نے اسماعیل ہانیہ کی زندگی پرروشنی ڈالی جسکے بعدانھوں نے ہی غائبانہ نماز جنازہ ادا کروائی۔اس موقع پرسینکڑوں کی تعدادمیں مسلمانوں نے شرکت کی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading