ہردوئی: اترپردیش کے نائب وزیر اعلی ڈاکٹر دنیش شرما نے اپوزیشن پر ووٹ بینک کی سیاست کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ شہریت (ترمیمی)قانون (سی اے اے) کی مخالفت کرنا دراصل آئین کی مخالفت کرنا ہے۔
ہردوئی میں ایک کمبل تقسیم پروگرام میں شرکت کرنے کے بعد ڈاکٹر شرما نے کہا کہ ووٹ بینک کے خطر کانگریس، سماج وادی پارٹی(ایس پی) اور بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) ا س کی مخالفت کررہی ہیں لیکن حکومت تشدد میں ملوث ہر فرد کے خلاف سخت کاروائی کرے گی۔
اپوزیشن جماعتوں پر مظاہرین کو تشدد پر آمادہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے شرما نے کہا کہ یہ پارٹیاں ان کی حوصلہ افزائی کررہی ہیں۔ان میں کوئی پنشن تو کوئی وکیل دینے کی بات کررہا ہے۔لیکن آئین کی مخالفت کرنے والی ان پارٹیوں کو عوام ضرور سبق سکھائیں گے۔
اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر پر نشانہ سادھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسے عوامی نمائندے ہیں جن کو اپنی زبان پر کنٹرول نہیں ہے۔ ’’اپوزیشن لیڈر نے تو اعلان کردیا ہے کہ سی اے اے کے خلاف تشدد کرنے والے جنہیں پولیس گرفتار کررہی ہے یا سزا دے رہی ہے ان کو آئین محافظ کا انعام اور پنشن دیں گے‘‘۔ تو وہیں دوسری پارٹی کہہ رہی ہے کہ ہم ان کو وکیل دیں گے۔
بھوپال میں ویر ساورکر اور گوڈسے سے متعلق تقسیم کی گئی کتاب کے بارے میں سوال پوچھے جانے پر شرما نے کہا کہ ساورکر نے ملک کی آزادی کی لڑائی لڑی لیکن انہیں بدنام کیا جارہا ہے۔
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-
