ممبئی میں ایک دن میں 1190 نئےمصدقہ مریض، ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3561 ہوئی۔
ممبئی: 21 جون (یو این آئی)ممبئی میں کورونا وائرس کے شکار مریضوں کی تعداد لگاتار بڑھتے ہوئے 65 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔کل ہفتہ کو کورونا کے 1190 مصدقہ مریضوں کے پائے جانے کے بعد کوویڈ-19 کے مریضوں کی جملہ تعداد 65 ہزار 329 ہو چکی ہے، مزید براں ، کورونا وائرس کے وبائی دور میں، ایک دن میں اس مرض سے مرنے والوں میں کل سب سے زیادہ 136 اموات درج کی گئی ، جس کے بعد مرنے والوں کی جملہ تعداد بڑھ کر 3561 ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ کو بھی 114 افراد اس بیماری کے باعث لقمہ اجل بن چکے تھے، اتوار کو بھی 136 افراد ہلاک ہونے کے بعد ایک دن میں ہلاک ہونے والوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔
دریں اثناء نارتھ ریجن میں پولیس نے کیتھتی پاڈا (داہسر) ، کجوپاڈا (بوریالی) ، مدھ (مالڈ) اور سنتوش نگر (ڈنڈوشی) میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کر کردیا ہے۔ صرف ضروری خدمات کی دکانوں جیسے کیمسٹ اور دودھ کی دکانوں کو چلانے کی اجازت ہوگی۔ اسی طرح بی ایم سی نے مغربی مضافاتی علاقوں میں کورونا پر قابو پانے کی حکمت عملی پر نظر ثانی کی ہے اورکچی آبادی اتھارٹی کے تحت ان علاقوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کے کیسوں کی اطلاع ملنے پر ، بی ایم سی نے اس عمارت کی صرف ایک منزل کو سیل کرنے کے اب بجائے پوری عمارت کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسی دوران تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہاراشٹر میں 3874 مصدقہ مریض ملے ہیں اور اس دوران 160 مریض فوت ہوگئے۔ مہاراشٹرا میں ابھی تک کورونا مریضوں کی کل تعداد ایک لاکھ، 28 ہزار 205 درج کی گئی ہے جس میں سے 58541 مریض اس وقت زیر علاج ہیں ، جبکہ 5984 مریض فوت ہو چکے ہیں۔
آج 1380 مریض شفایاب ہو کر اپنے گھروں کو واپس روانہ ہوئے، جس کے بعد ریاست میں اس مریض سے شفا پانے والے افراد کی تعداد 64153 ہو چکی ہے۔ ان میں سے ممبئی میں شفا یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 32867 ہے۔ ممبئی میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا 1190 مصدقہ مریضوں کے پائے گئے ہیں۔اور مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 3561 ہو چکی ہے، کی جملہ تعداد 65 ہزار 329 ہو چکی ہے، جس میں سے 28893 مریض زیر علاج ہیں۔کل ہفتہ کو کورونا کے 1190 مصدقہ مریضوں کے پائے جانے کے بعد آج ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کے کمشنر اقبال سنگھ چہل اہلیان ممبئی کے لیے ایک خوشخری سناتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ 15 جولائی 2020 کے بعد شہریان ممبئی ‘ سکون کی سانس ‘ لے سکیں گے۔ انھوں نے کہا کہ 15 جولائی کےبعد کوویڈ-19 کے معاملات روزانہ 200 تک کم ہوجائیں گے۔ انھوں نے قیاس ہے کہ "اگلے پندرہ دن میں ، نئے معاملات میں تیزی سے کمی آئے گی اور 15 جولائی تک ہمارے پاس روزانہ اوسطا 100 سے 200 کیسز ہوں گے”۔اقبال سنگھ چہل نے کہا ہے کہ شہریانِ ممبئی 15 جولائی کے بعد ‘ سکون کی سانس ‘ لے سکیں گے۔ کیونکہ شہر میں کوویڈ-19 مریضوں کی تعداد گھٹکر ہر روز صرف 100 سے 200 تک رہ جائے گی۔ایک رپورٹ کے مطابق ، چہل نے کہا ، "3 جون کو ، جب پابندیوں کو کم کیا گیا تھا ، میں ذہنی طور پر کیسوں کو دوگنا دیکھنے کے لئے تیار تھا۔ مجھے یقین تھا کہ معاملات روزانہ 1500 سے 2500 تک بڑھ سکتے ہیں۔ تاہم ، لاک ڈاؤن کھلنے کے باوجود ، اب ہم کم کیس دیکھ رہے ہیں۔ در حقیقت ، ہم پچھلے کچھ دنوں سے 1500 کے ہندسے کو عبور نہیں کر سکے ہیں۔بی ایم سی کمشنر نے کہا ، "ہم نے ایک منصوبہ تیار کیا ہے اور تیزی سے جانچ کے لئے تیار ہیں۔ ہم نے این جی اوز کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں ، جو ایمبولینس فراہم کرے گی۔ ہم نے جانچ لیبارٹریز کو لڑکوں کو بھرتی کرنے کے لئے کہا ہے اور بی ایم سی ان کا معاوضہ ادا کرے گی۔” انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان کو اپنے صحت کے بنیادی ڈھانچے پر توجہ دینی ہوگی۔