جمعیتہ علماء کے ضلعی صدر مفتی سید محمد قاسم جیلانی دامت برکاتہم کی گزارش پر کارپوریشن انتظامیہ نےمسلم ڈاکٹروں کی ٹیم کو اس مہم میں شامل کیا۔۔برادران وطن کے ہمراہ مسلم ڈاکٹروں کے ذریعے اسکریننگ کئے جانے والی مہم کو اقلیتی علاقوں میں مکمل تعاون ملنے پر انتظامیہ نے راحت کی سانس لی۔اسکریننگ کرنے والے ڈاکٹر اور کارپوریشن کے عملے کا جمعیتہ علماء کی جانب سے استقبال کیا گیا۔ جمعیتہ علماء کے ضلعی صدر نے شہریان سے اپیل میں کہاکہ بقیہ دنوں میں بھی دیگر علاقوں کی عوام انتظامیہ کے ساتھ اسی سے طرح تعاون کریں۔۔۔۔۔
دھولیہ:دھولیہ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے کورونا وبائی بیماری کی روک تھام کے لئے وارڈ ں نمبر ٨،٩،١۰،جن میں جونا دھولیہ، اکبر چوک، ولی پورہ، مچھلی بازار کے علاوہ دیگر علاقوں میں ١۵/اپریل بروز بدھ یعنی آج سے دو دن کے لئے مکمل لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔
انتظامیہ نے دھولیہ شہر کو کورونا سے پاک رکھنے کا عزم کیاہے۔تاہم بدھ سے گھر گھر جاکر ہر فرد کی اسکریننگ مہم شروع ہے۔اقلیتی سماج میں انتظامیہ کی اس مہم کو لے کر ڈر و خوف کا ماحول بنا ہواتھا۔اقلیتی سماج تذبذب میں مبتلا تھے۔اقلیتوں میں پائی جانے والی بے چینی کو محسوس کرکے اور انتظامیہ کی مہم اقلیتی علاقوں میں کامیابی سے ہمکنار ہو اس کے لئے جمعیتہ علماء کے ضلعی صدر مفتی سید محمد قاسم جیلانی نے کارپوریشن کمیشنر عزیز شیخ اور مئیر چندرکانت سونار سے اس مہم میں مسلم ڈاکٹروں کی ٹیم شامل کرنے کی گزارش کی جسے انتظامیہ نے بخوشی قبول کیا۔اس مہم میں ١۶/مسلم ڈاکٹروں کی ٹیم شامل کی گئی ہے۔
آج الحمد اللہ اقلیتی علاقوں میں مسلم ڈاکٹروں کی ٹیم نے گھر گھرجاکر ہر ایک فرد کی اسکریننگ کی۔الحمد اللہ اقلیتی سماج نے بے خوف ہوکر اسکریننگ مہم میں انتظامیہ کا مکمل ساتھ دیا۔پہلے دن ہی اقلیتوں کے ذریعے مکمل تعاون ملنے پر انتظامیہ نے بھی راحت کی سانس لی۔جمعیتہ علماء دھولیہ کے اس کام میں معاونت کی وجہ سے اکثریتی قوم کے افراد و علاقوں میں خوب پذیرائی کی گئی اور کئی غیر مسلم تنظیموں نے جمعیتہ علماء دھولیہ کا شکریہ بھی ادا کیا.
نیزاقلیتی علاقوں میں انتظامیہ کی جانب سے اسکریننگ مہم کئے جانے پر جمعیتہ علماء کے ضلعی صدر مفتی سید محمد قاسم جیلانی دامت برکاتہم کی ہدایت پر نائب ضلع صدر الحاج غفران سیٹھ نے کارپوریشن انتظامیہ کی ٹیم کا اور ڈاکٹروں کاپھول دے کر استقبال کیا۔
مفتی سید محمد قاسم جیلانی نے شہریان سے اپیل مین کہا کہ عوام بقیہ دنوں میں انتظامیہ کا اسی طرح تعاون کریں۔کیونکہ انتظامیہ نےشہر کو کورونا سے پاک رکھنے کا عزم کیا ہے اور ان کے اس عزم کو کامیاب بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔