شکست کے بعد امیت شاہ اور یوگی کو ہٹانے کا مطالبہ

نئی دہلی: بھارتیہ جتنا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیرسنگھ پریہ گوتم نے مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور راجستھان میں پارٹی کی شکست کو ’مودی منتر‘ اور ’امت شاہ کی حکمت عملی‘ کے غیرموثر ہونے کو قرار دیا ا ورنریندرمودی کو 2019 میں دوبارہ وزیراعظم بنانے کے لئے حکومت اورپارٹی میں باضابطہ تشکیل نو کی ضرورت پر زوردیا۔پریہ گوتم نے آج یہاں ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ مستقبل قریب میں عام انتخابات ہونے والے ہیں اورایسا لگتا ہے کہ مودی حکمت عملی اب کارآمد نہیں رہے۔ پورے ملک میں پارٹی کے کارکنوں میں مایوسی ہے۔ ان کے دلوں میں بے چینی ہے, لیکن وہ زبان نہیں کھول پارہے ہیں۔ بی جے پی لیڈر نے یہ بھی کہا کہ ملک کی بھلائی کے لئے 2019 کے عام انتخابات میں بی جے پی کو دوبارہ اقتدارمیں آنا اورموجودہ وزیراعظم نریندرمودی کا دوبارہ وزیراعظم بننا بہت ضروری ہے، اس لئے حکومت اورتنظیم میں باضابطہ تشکیل نوکی ضرورت ہے

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading