کیتھل: ہریانہ کے کیتھل ضلع میں پولیس نے شوہر کے قتل کے الزام میں بیوی سمیت دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ گہلہ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کی گرفتاری کے بعد آج عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے انہیں عدالتی تحویل میں بھیجنے کی ہدایت کی۔
پولیس کے مطابق ڈیرہ بھاگ سنگھ کے رہائشی راجپال کو 12 اکتوبر کو قتل کیا گیا تھا۔
راجپال کے بھائی دھرم پال نے بتایا کہ اس کے پاس 13 اکتوبر کو بھائی کی بیوی گیتا کا فون آیا تھا۔ تقریباً دس دن بعد راجپال کی بیٹی نے انکشاف کیا کہ اس کے والد کو قتل کر دیا گیا ہے اور یہ قتل ماں نے ہی ایک دوست، اپنی بہن سنیتا اور ایک دیگر شخص، جسے وہ نہیں پہچانتی، کے ساتھ مل کر اس قتل کو انجام دیاتھا۔
بعد میں پولیس نے گیتا اور گووند کو گرفتار کرلیا۔ پوچھ گچھ کے دوران گیتا نے بتایا کہ واقعہ سے ایک دن پہلے اس کی اپنے شوہر سے لڑائی ہوئی تھی جس کے بعد قتل کو انجام دیا گیا۔ پولیس نے قتل میں مبینہ طور پر استعمال ہونے والا ہتھوڑا بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔