شوہر کی حیوانیت، حمل میں بیٹا ہے یا بیٹی، جاننے کے لئے پھاڑ دیا بیوی کا پیٹ، حالت تشویشناک

بدایوں:اتر پردیش کے ضلع بدایوں انسانیت کو شرمسار کردینے والا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ یہاں ایک سنکی باپ نے بیٹے کی چاہت میں اپنی حاملہ بیوی کا پیٹ پھاڑ دیا۔ گھر میں موجود لڑکیوں کی چیخ و پکار سن کر محلہ والے دوڑے تو شوہر کی حیوانیت کا منظر دیکھ کر دنگ رہ گئے۔ گاؤں کے لوگوں نے جلدی سے متاثرہ خاتون کو ضلع ہسپتال میں داخل کرایا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
کیا ہے معاملہ؟:
بتادیں کہ اس نوجوان کی 5 بیٹیاں ہیں اور اس کی بیوی پھر سے حاملہ ہے۔ نوجوان کو شبہ تھا کہ اس کی بیوی کے پیٹ میں پل رہا بچھ بھی ایک لڑ کی ہے ۔ حمل میں بیٹی ہے یا بیٹا، یہ جاننے کے لئے اس نوجوان نے بلیڈ سے اپنی بیوی کا پیٹ پھاڑ دیا۔ ناقابل برداشت درد سے بیوی کے کراہنے کی آواز سن کر گھر میں موجود بیٹیاں چیخنے لگی ، تو محلہ والوں نے رونے کی وجہ پوچھی ۔ جب لڑکیوں نے باپ کی کرتوت بتائی ،تو گاؤں والے گھر میں داخل ہوئے اور یہاں کا منظر دیکھ کر دنگ رہ گئے۔ دیہاتیوں نے جلدی سے متاثرہ خاتون کو ضلع ہسپتال میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی حالت تشویشناک دیکھ کر بریلی ریفر کردیا۔

حیوان شوہر گرفتار

کیس کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزم نوجوان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی بدایوں شکلپ شرما نے ملزمان کے خلاف سخت ترین کاروائی کرنے کی بات کہی ہے ۔

ملزم کے خلاف سخت کارروائی: قومی خواتین کمیشن کی چیئرپرسن

قومی خواتین کمیشن کی چیئرپرسن ریکھا شرما نے اس معاملے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ آج بھی ہمارے معاشرے میں بیٹے کا زیادہ وجود ہے ، بیٹیوں کا نہیں ، کیوں کہ یہ سوچ ختم نہیں ہوئی ہے۔ میں ملزمان کے خلاف سخت سے سخت سزا کا مطالبہ کرتی ہوں ، تاکہ معاشرے میں دوبارہ ایسا کوئی حیوانیت کا معاملہ سامنے نہ آئے ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading