
شوّال کا چاند نظر آ گیا، عید الفطر کل ہوگی
رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے اعلان کیا ہے کہ شوال المکرم کا چاند نظر آ گیا ہے، کل بروز بدھ یکم شوال المکرم ہوگی اور ملک بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق مطابق آسام، بنگال، بہار اور اترپردیش سمیت متعدد علاقوں عوام نے چاند دیکھا ہے۔ تاہم اس سلسلے میں ہندوستان کی متعدد رویت ہلال کمیٹیوں کا اعلان ابھی باقی ہے۔ رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس دہلی کی شاہی جامع مسجد کے امام احمد بخاری کی زیر صدارت منعقد ہوگا جس کے بعد باضابطہ طور پر اعلان کیا جائے گا۔ جس میں سمیت ملک کے مختلف علاقوں سے شوال کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔
مسلمان دن کا آغاز میٹھا کھانے سے کریں گے اور پھر نماز عید ادا کی جائے گی۔ شہر اقتدار میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع دہلی کی شاہی جامع مسجد میں ہو گا۔ دیگر شہروں میں بھی نماز عید کے بڑے بڑے اجتماعات ہوں گے جن کے بعد لوگ عید ملیں گے اور پھر دوست احباب اور عزیز و اقارب سے ملنے ملانے کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔
– Source بشکریہ قومی آواز بیورو—