شوقین فوٹوگرافروں کے لیے کافی ٹیبل بک – ناندیڑ فوٹوگرافی مقابلہ

ناندیڑ، 7 جون: (ورق تازہ نیوز)ناندیڑ ضلع کے قدرتی تنوع، سیاحتی مقامات، جانوروں اور پرندوں، جنگلاتی ورثہ، آبشاروں، ندیوں، مجسموں، تاریخی مقامات وغیرہ کی عکاسی کرنے والے، نئے تیار شدہ سیاحتی مقامات اور جدید تکنیکی ذرائع سے کھینچی گئی تصاویر پر مبنی ایک فوٹوگرافی مقابلے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس مقابلے کے دوران موصول ہونے والی معیاری اور متنوع تصاویر کا انتخاب ایک کمیٹی کرے گی، اور منتخب تصاویر کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شائع کی جانے والی مجوزہ کافی ٹیبل ب±ک میں شامل کیا جائے گا۔ منتخب ہونے والی سو تصاویر کو خصوصی اعزاز سے نوازا جائے گا۔

اس مقابلے کے لیے مقررہ فارم اور شرائط و ضوابط ناندیڑ ضلع کی سرکاری ویب سائٹ https://nanded.gov.in پر دستیاب کروا دی گئی ہیں۔ تصاویر جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 جولائی 2025 مقرر کی گئی ہے۔ ضلع کلکٹر راہول کارڈیلے نے شوقیہ فوٹوگرافروں سے اس مقابلے میں بڑے پیمانے پر شرکت کی اپیل کی ہے۔ناندیڑ ضلع کی ثقافت کو فروغ دینے، مقامی فنکاروں کو پلیٹ فارم مہیا کرنے، ناپید ہوتی فنون و ثقافت کے تحفظ، اور مراٹھواڑہ آزادی تحریک میں حصہ لینے والے گمنام مجاہدین کی معلومات عوام تک پہنچانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے معلوماتی دستاویزات کی تدوین کا عمل مستقل جاری ہے۔ اس مجموعے میں شامل کی جانے والی تمام نئی معلومات کو "اپڈیٹ ناندیڑ” کے تحت فوٹو گرافی سمیت محفوظ کیا جائے گا، جو ضلعی انتظامیہ کی اہم ذمہ داریوں میں شامل ہے۔

فوٹوگرافی مقابلے کے موضوعات: قدرت، جانور و پرندے، تعلیم، فنون، قدیم و جدید عمارتیں، طرزِ زندگی، کھیل، سیاحت، کھانے کی ثقافت، حیاتیاتی تنوع، روایات، ثقافت، ناندیڑ ضلع کے نئے سیاحتی مقامات، کم معروف جگہیں وغیرہ کو فوٹو مقابلے کے موضوعات کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔صرف وہی تصاویر قابلِ قبول ہوں گی جو 1 جنوری 2025 سے لے کر 15 جولائی 2025 کی آدھی رات تک کھینچی گئی ہوں گی اور مقررہ شرائط پر پوری اترتی ہوں گی۔ فوٹو مقابلے کے نتائج کا حتمی فیصلہ، منظوری یا مسترد کرنے کا مکمل اختیار انتظامی کمیٹی کے پاس ہوگا۔ نتائج سے متعلق تمام اختیارات انتخابی کمیٹی اور ضلعی انتظامیہ کے محفوظ ہوں گے۔
تمام شرکاءکو ای-سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔
تصاویر بھیجنے کا ای میل پتہ: clicknanded@gmail.com
رابطے کے لیے موبائل نمبر: 7972370439 (سہاپن گنڈالے، معاون مہا. افسر، ضلعی دفتر ناندیڑ)

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading