شب برأت میں ہم اپنے گھر پر کس طرح عبادت کریں : مفتی محمد احمد خان قاسمی ناندیڑ

9 اپریل 20 20 بروز جمعرات کو شب برأت ہے جو یقیناً بڑی فضیلت کی رات ہے اور بڑی مقدس رات ہے اس رات میں خصوصی تجلیات مخلوق پر متوجہ ہوتی ہیں، اور اللہ رب العزت کے جانب سے گناہوں کی بخشش ہوتی ہے، اور انسان کی زندگی سے متعلق بہت سے فیصلے ہوتے ہیں، اور احادیث مبارکہ میں بھی اس رات کی بڑی فضیلت آئی ہے اور تمام مسلمان اس رات میں ہمیشہ مساجد میں عبادت کرتے ہیں، لیکن چونکہ کرونا وائرس ایک عالمی وبا بن کر پوری دنیا میں قیامت صغریٰ برپا کررہا ہے، اور ہمارے ملک میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے، اور مساجد میں بھی عمومی جماعت وجمعہ پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے اس لئے مجبوری کی حالت میں ناندیڑ کی تمام ہی عوام سے درخواست ہے کہ وہ شب برأت میں نماز ودیگر عبادات اپنے اپنے گھرہی پر انجام دیں، اور باہر گھوم نے سے پرہیز کریں،

*ہم اپنے گھروں پر اس طرح عبادت کریں*

1⃣عشاء کی نماز اپنے گھر والوں کے ساتھ باجماعت ادا کریں.
2⃣اور اس کے بعد توبہ واستغفار کریں اور اپنے گھر والوں کو لیکر اجتماعی دعا کریں اور دعا سے پہلے 100 مرتبہ *استغفار* پڑھے *استغفر اللہ ربی من کل ذنب وأتوب إليك*
اس کے بعد دعا کریں اور اپنے لئے اپنے گھر والوں کے لئے اور پوری امت کے لئے دعا کریں اور خاص طور پر اللہ سے یہ دعا کریں کے اے اللہ *دوبارہ ہمارے لئے اپنے گھر کو کھول دیجئے*
3⃣اپنے مرحومین کے لئے ایصال ثواب کرے ان کے لئے مغفرت کی دعا کریں قرآن پڑھ کر بخشے.
4⃣اور یہ رات فیصلوں کی رات ہے اس لئے اپنی صحت اور رزق وغیرہ کے لئے دعا کریں.
5⃣صلاة التوبة کی نماز پڑھے،
صلاة التسبيح کی نماز پڑھے.
6⃣اور ان اذکار کا اہتمام کریں،
(1)لاحول ولا قوة الا بالله العلي العظيم.
(2)سبحان الله وبحمده سبحان الله العظيم.
(3)استغفر الله ربى من كل ذنب وأتوب إليك.
(4)لااله الا انت سبحانك اني كنت من الظالمين.
(5)حسبنا الله ونعم الوكيل نعم المولى ونعم النصير.
(6)درود شریف پڑھے.
ان تمام اذکار کو کم سے کم *سومرتبہ( 100)* پڑھنے کا اہتمام کریں.
7⃣اور تہجد کا خاص طور سے اہتمام کریں.
8⃣اور اگلے دن جمعہ کے روز روزہ رکھنے کا اہتمام کریں.
ان تمام اعمال کو کرنے کی کوشش کریں اور زیادہ سے زیادہ دعاؤں کا اہتمام کریں اور اپنی دعاؤں میں اس بندہ کو بھی ضرور یاد رکھیں جو آپ کی دعاؤں کا بہت زیادہ محتاج ہے
اللہ رب العزت آنے والی رات کو ہم سب کے لئے خیر کا ذریعہ بنائے آمین
✍مفتی محمد احمد خان قاسمی امام وخطيب مسجد قریششہ منیار گلی ناندیڑ وصدر مجلس تحفظ شریعت

دیگر مسائل معلوم کرنے کے لئے ربط کرے.
8⃣6⃣0⃣5⃣1⃣3⃣2⃣3⃣1⃣5⃣

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading