جیسا کہ آپ جانتے ہیںکہ کرونا وائرس کی وجہ پورے ملک میں دفعہ 144 نافذ ہے اور کوئی باہر نکل نہیں سکتا ہے مسجدیں بھی بند ہیں اور 9 اپریل جمعرات کو شب برات ہے جس میں ہمارے بہت سارے معمولات ہوتے ہیں اور مغرب بعد بھی ۶ رکعت نماز قضاء حاجت ایک مخصوص طریقے سے پڑھی جاتی ہے اور قبرستان کی حاضری بھی اس رات میں مسنون ہے۔
لہذا قانونی مجبوریوں کی وجہ سے ہم گھر کے باہر نہیں نکل سکتے اور اسی میں ہماری کرونا وائرس سے حفاظت بھی ہے۔اس لیے کوٹرگیٹ مسجد سے سارے پروگرامات لائوڈ اسپیکر سےنشر ہونگے آپ گھر ہی میں اس کے مطابق عمل کریں۔
مغرب بعد ۶ رکعت نماز قضاء حاجت پڑھنی ہے ۲ رکعت رزق میں برکت کے لیے ،۲ رکعت عمر میں برکت کے لیے ،۲ رکعت آفتوں اور بلائوں سے حفاظت کے لیے۔ہررکعت میںسورہ فاتحہ کے بعد۳ مرتبہ سورہ اخلاص پڑھیں۔آپ گھر میں ہی انتظار کریں مسجد سے اعلان ہوگا اور پھر مسجد سے سورہ یٰس اور دعاء نصف شعبان پڑھی جائے گی آپ اسے بغور سماعت فرمائیں۔اس کے بعد مسجد سے اجتماعی دعا ہوگی آپ گھر میں رہتے ہوئے اس دعاء میں شرکت فرمائیں۔
آخری دو رکعت کے بعد مسجد سے کرونا وائرس کے خاتمے کے لیے اذان دی جائے گی آپ اپنے گھر کے سارے افرادکے ساتھ کھڑے ہو جائیں اور مسجد کی اذان کو دہراتے جائیں ۔اذان کے بعد دعاء اور فاتحہ خوانی ہوگی جس کے ذریعے ہم تاجدار کائناتﷺ اور دیگر انبیا واولیا اور اپنے مرحومین کو ایصالِ ثواب کرینگے۔سنی جامع مسجد کوٹرگیٹ کے یہ سارے پروگرامات یوٹیوب(YOU TUBE) پر براہ راست (LIVE TELECAST) نشر کیے جائیں گے۔جس کی لنک آپ کوبھیجی جائیگی۔
شبِ برات کی ہماری تمام عبادتوں اور دعائوںکواللہ قبول فرمائے۔
منجانب : اعجاز شیخ (رکن ایم یو ایف)