شاہ رخ کی اہلیہ گوری خان کے خلاف ایف آئی آر درج

لکھنؤ: بادشاہ کے مداحوں کے لیے ایک بری خبر آئی ہے۔ دراصل شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان کے خلاف لکھنؤ میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ ممبئی کے رہنے والے کریت جسونت شاہ کا دعویٰ ہے کہ اس نے تلسیانی کنسٹرکشن اینڈ ڈیولپرز لمیٹڈ، سےلکھنؤ میں ایک فلیٹ خریدا تھا۔ اس کی قیمت کروڑوں میں تھی۔

وہ شخص اب تک کمپنی کو 86 لاکھ روپے دے چکا ہے، پھر بھی اسے فلیٹ نہیں ملا۔ ایسے میں اس شخص نے گوری خان کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے، کیونکہ اداکار کی اہلیہ اس کمپنی کی برانڈ ایمبیسیڈر ہیں۔