دہلی کے شاہین باغ میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کررہے لوگوں سے دہلی پولیس نے ایک مرتبہ پھر اپیل کی ہے ۔ دہلی پولیس نے کہا ہے کہ ہم روڈ نمبر 13 اے شاہین باغ پر مظاہرہ کررہے لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ دہلی اور این سی آر کے باشندوں ، سن رسیدہ افراد ، مریضوں اور اسکول جانے والے بچوں کو ہونے والی پریشانیوں کو سمجھیں ۔
یہ معاملہ ہائی کورٹ کے سامنے بھی آیا ہے ۔ ہم پھر سے مظاہرین سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بڑے مفاد عامہ کے تحت تعاون کریں اور سڑکوں کو خالی کردیں۔
خیال رہے کہ دہلی ہائی کورٹ نے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کے پیش نظر منگل کو دہلی پولیس سے کہا تھا کہ وہ کالندی کنج – شاہین باغ راستے پر ٹریفک کے نظام کو بحال کرے اور اس پریشانی سے قانون کے مطابق نمٹا جائے ۔ چیف جسٹس ڈی این پٹیل اور جسٹس سی ہری شنکر کی ایک بینچ نے یہ ہدایت دی تھی اور اس سے متعلق عرضی کا نمٹارہ کردیا تھا