شاہین باغ میں 40فٹ اونچا لوہے کا نقشہ جس پر لکھاہے’’ ہم بھارت کے لوگ سی اے اے – این پی آر-این آر سی کو نہیں مانتے

نئی دہلی :شاہین باغ میں فنکاروں کا تیار کردہ انڈیا گیٹ کا ماڈل لوگوں کی توجہ کا مرکز تو بنا ہوا ہی تھا، لیکن اب اس مقام پر بنائے گئے مختلف فن پاروں اور شاہکاروں میں ایک اور اضافہ کرتے ہوئے ہندوستان کے نقشے کو بھی جگہ دی گئی ہے۔

قومی دارالحکومت دہلی کا شاہین باغ شہریت ایکٹ کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا ایک مثالی مقام بن جانے کے بعد یہاں کئی فن پارے، شاہکار اور تنصیبات ظاہر ہونے لگے ہیں۔

پوسٹ کارڈز اور وسیع پیمانے پر پوسٹرس سے لیکر ایک علامتی حراستی کیمپ تک اور پھر انڈیا گیٹ کا ایک چھوٹا سا ماڈل جس میں ملک بھر میں مظاہروں کے دوران مارے گئے لوگوں کے نام لکھے گئے ہیں، اختلاف رائے کی مختلف نوعیتوں کے اظہار کو بتا رہے ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading