شاہین اسکالر گروپ امتحان 2020 کے ذریعہ JEE /NEET بالکل مفت

مستحق طلباء و طالبات کو 9 کروڑ سے زائد روپیوں کی اسکالر شپس

ناندیڑ: (ورق تازہ نیوز) دسویں جماعت کے طلباء و طالبات کے لئے سنہری موقع شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشن کے ذریعے دو سالہ مفت ریسیڈنشیئل کوچنگ برائے NEET/MH-CET/JEE۔جی ہاں شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوٹشن کی جانب سے ہر سال کی طرح امسال بھی ایک داخلہ امتحان شاہین اسکالر گروپ ایگزامینیشن کا انعقاد  15,ڈسمبر ، 2019 کو (انڈیا) مہاراشٹر کے مختلف مراکز پر کیا جارہا ہے۔

امتحان کا وقت صبح 10:00 تا 1:00 بجے رہے گا۔
اس امتحان میں اردو انگلش دونوں ہی میڈیم کے طلباء وطالبات شرکت کر سکتے ہیں۔

امتحان کا مقصد قابل، ذہین، ضرورت منداور معاشی طور سے کمزور طلبہ کی شناخت کرکے انھیں گیارہویں، بارہویں سائنس کے ساتھ NEET/JEE/MH-CET کی مکمل مفت کوچنگ مع طعام و قیام کے فراہم کرنا ہے۔
امتحان کے نتائج اور معاشی حالت کے لحاظ سے طلباء و طالبات کو تین گروپ میں تقسیم کیا جائیگا.
🎓Winners, Achivers, Rankers
1) پہلے گروپ کے طلباء و طالبات کو %100 فری کوچنگ + %100 فری طعام و قیام کی سہولت ہوگی.

2) دوسرے گروپ کے طلباء و طالبات کو %100 فری کوچنگ کی سہولت ہوگی.

3) تیسرے گروپ کے طلباء و طالبات کو کوچنگ فیس میں %50 سے زیادہ کی رعایت دی جائیگی.

🎓 یاد رہے کے اس سال شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوٹشن سے 450 سے زیادہ طلباء و طالبات جس میں 20 حافظ القران بھی ہیں MBBS کی مفت نشستوں کو حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں
آئندہ سال اللہ کی ذات سے بہتر کار کردگی کی امید ہے اور انشااللہ 2020 تک پورے ملک سے گورمنٹ میڈیکل کالجوں میں ایک فی صد نشستیں شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوٹشن سے پُر کرنے کا عزم ہے۔

امتحان کا طریقہ کار:
سوالات آٹھویں نویں اور دسویں جماعت کے ریاضی اور سائنس پر مبنی ہوں گے
سوالیہ پرچہ کل 180 سوالات پر مشتمل ہوگا جس میں Maths کے 45، Bio کے45، Chem کے45 اور Physics کے45 سوالات ہونگے.
ہر سوال کے چار متبادل جوابات میں سے ایک صحیح جواب کا انتخاب کر OMR شیٹ پر درج کرنا ہوگا۔ امتحان تین گھنٹے پر مشتمل ہوگا۔

امتحان کے لئے آن لائن فارم بھرنے کی آخری تاریخ 05 ڈسمبر 2019 ہے

رجسٹریشن:امتحان میں شرکت کے لئے آن لائن رجسٹریشن اور امتحانی مراکز کی معلومات کے لئےدرج ذیل ویب سائٹ پروزٹ کریں۔
http://shaheengroup.org/SSG-2020/
http://www.shaheengroup.org

امتحان کا مرکز:-ناندیڑ شہر و اطراف کے طلباء و طالبات کے لئے اس امتحان کا انعقاد،
شاہین اکیڈمی، راج کارنر، ایر پورٹ روڈ، شیواجی کالج کے سامنے کیا جا رہا ہے.

طلباء و طالبات آف لائن فارم بھرنے کے لئے شاہین اکیڈمی ناندیڑ یا درجہ ذیل نمبر پر رابطہ کریں.

مہاراشٹر کے تمام اسکول انتظامیہ، پرنسپل صاحبان، اساتذہ اکرام، مختلف فلاحی تنظیوں کے ذمہ داران اور ایجوکیشنل کاؤنسلرزسے درخواست ہےکہ وہ ذہین قابل،محنتی، ضرورت مند اور غریب طلبہ کو زیادہ سے زیادہ اس امتحان میں شریک کروانے کی کوشش کریں تاکہ ہماری یہ نسل پرافزا و موبائل اور آٹو موبائل فری تعلیمی ماحول میں اپنے بہترین مستقبل کے خواب کو شرمندہ تعبیرکرسکیں۔

🎯 مزید معلومات کےلئےرابطہ کر یں 🎯
7758862972 / 7875053882

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading