دانش کنیریا کا معاملہ سامنے آنے کے بعد پاکستان میں ہندووں کے خلاف ہونے والے بھیدبھاو کا انکشاف ہوا تھا ، لیکن اب پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ایک ایسی بات بتائی ہے ، جس سے ایک مرتبہ پھر پاکستان میں سیکولرازم پر سوال کھڑا ہوگیا ہے ۔ایک ٹی وی چینل کو دئے انٹرویو میں شاہد آفریدی نے انکشاف کیا کہ ایک مرتبہ ان کی بیٹی آرتی کررہی تھی ، جس کو دیکھ کر شاہد آفریدی غصہ ہوگئے اور انہوں نے غصے میں ٹی وی ہی توڑ ڈالا تھا .
آفریدی پاکستانی چینل اے آر وائی نیوز پر بطور مہمان موجود تھے ، جہاں انہوں نے شو کی ہوسٹ ندا ناصر کو بتایا کہ کیسے انہوں نے اپنی بیٹی کو آرتی کرتے دیکھ کر غصے میں ٹی وی توڑ دیا تھا ۔
آفریدی نے انکشاف کیا کہ ان کی بیٹی ہندوستانی ٹی وی شو دیکھنے کے بعد آرتی کی تھالی لے کر گھر میں اس کو گھما رہی تھی ، جس سے ان کو کافی غصہ آگیا ۔ آفریدی کے اس انکشاف کے بعد ہوسٹ سے لے کر سبھی لوگ ہنسنے لگے۔