شان رسالت میں گستاخی کی شدید مذمت ـ
آل انڈیا علماء مشائخ بورڈ تھانے کی جانب مذمتی مٹیگ میں علماء کرام کا شدید رد عمل
تھانے (آفتاب شیخ)
گزشتہ دنوں فرانسی حکومت کی جانب سے رسول اعظم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخی کرنے پر
آل انڈیاعلماءومشائخ بورڈ تھانے کی جانب سے ایک مذمتی مٹیگ طلب کی گئی جسمیں علماء کرام نے اپنے شدید ردعمل ظاہر کیا
مٹیگ کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا بعدہ ببارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں ہدیہ نعت پیش کیا گیا.
تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کی خاطر آل انڈیا علماء ومشائخ بورڈ شاخ رابوڑی تھانے کی جانب سے خانقاہ عطاۓ اشرف رابوڑی تھانے میں بعد نماز عشاء علماء ودانشوران کی میٹنگ سید منظور اشرفی کی صدارت میں ہوئی فرانسی حکومت کی جانب سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے پر علماء نے شدید مذمت کی سید منظور اشرفی آل انڈیا علماء ومشائخ بورڈ وکھرولی کے صدر نے کہا مسلمان اپنے نبی کی محبت میں فرانسی مصنوعات کا مکمل طور پر بائیکاٹ کریں مفتی عظیم الدین نوری خطیب وامام مومن پورہ جمعہ مسجد رابوڑی تھانے نے حدیث شریف کے حوالے سے کہا برائی کو روکنے کے تین طریقے ہیں ایک اپنے ہاتھ سے روکے یا زبان سے روکے یا دل میں برا جانے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے شان میں گستاخی کرنے والے کے خلاف جس طریقے سے بھی ہو ہر انسان کو احتجاج کرنا چاہیے کیونکہ نبی کی محبت ایمان کی بنیاد ہے مولانا تنعیم قادری صاحب خطیب وامام مسجد نور رابوڑی تھانے نے حدیث شریف کے حوالے سے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سخاوت کا ذکر کیا فرانس حکومت نے اس ذات کی شان میں گستاخی کی ہے جو اپنے تو اپنے غیروں کو بھی نوازتیں ہیں، مولانا ذوالفقار اشرفی خطیب وامام مسجد اشرفیہ رابوڑی تھانے نے کہا مسلمان سب کچھ برداشت کرسکتا ہے لیکن اپنے نبی کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتا لہذا مسلمان فرانسی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں مولانا عتیق الرحمن وکھرولی نے کہا اسلامی شریعت میں گستاخی رسول کی سزا موت ہے گستاخی رسول کرنے والوں کی شکل دیکھنا بھی پسند نہیں کرتا سید مونس اشرف مدرسہ مخدوم اشرف رابوڑی تھانے نے نعت شریف سناکر لوگوں کے درمیان ایک روحانی کیفیت باندھ دی سید حسن اشرفی مانخورد آل انڈیا علماء ومشائخ بورڈ کے صدر نے فرانسی حکومت کی جانب سے گستاخی کرنے پر سخت رد عمل کیا اور عوام سے اور ٹرسٹیوں سے اپیل کی اپنے اماموں کی عزت کریں اور اچھی تنخواہیں دیں جب دس ہزار روپے سے ہمارا گھر نہیں چل سکتا تو علماء کا کیسے چلے گا اور ہمارے ائمہ کرام قوم کی بہترین قیادت کریں انشاءاللہ انقلاب پیدا ہوگا، سماجی کارکن محمد اسلم گھاؤٹے رابوڑی نے کہا ہمارے علماء جو کہینگے ہم اس پر عمل کرینگے، آل انڈیا قومی تنظیم کے کوکن ریجن کے صدر آفتاب شیخ رابوڑی تھانے نے کہا ہمیں احتجاج کرنا ہے اور اس طریقے سے کرنا چاہیے اسلام کا صحیح پیغام لوگوں تک پہنچے اور شریعت کے دائرے میں رہتے ہوئے کریں، حافظ عمران خان اشرفی صدر آل انڈیا علماء ومشائخ بورڈ رابوڑی تھانے نے کہا یہودیوں کا یہ ایجنڈا ہے عوام کو علماء سے دور کیا جائے اور آج ہمارے اندر یہ برائی پائی جارہی ہے کہ ہم جس امام کے پیچھے نماز پڑھتے ہیں اسی کی برائی کرتے ہیں ہمیں ضرورت ہے ہم اپنے علماء کی عزت کریں اور ہمارے نوجوان علماء سے جڑیں اور ہمیں کیا کرنا چاہیے علماء سے رہبری حاصل کریں پڑھا لکھا طبقہ الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے اسلام کی صحیح تعلیم پیش کریں اور ہم لوگوں نے گستاخی رسول کرنے پر شریعت کا کیا حکم ہے حضرت مفتی منظر حسن خان اشرفی گھاٹکوپر سے رابطہ قائم کیا مفتی صاحب نے شریعت کی روشنی میں فتوی دیا مفتی صاحب کے فتوے کی ہم تائید کرتے ہیں اور مسلمانوں سے اپیل کرتے ہیں موجودہ دور میں ہمیں کیا کرنا چاہیے فتوی پڑھکر کر عمل کریں مہمان خصوصی حضرت سید سہیم اشرف قبلہ ناسک سے تشریف لائے جو ناسک آل انڈیا علماء ومشائخ بورڈ کے صدر ہے انھوں نے علماء کرام کے فیصلہ کا خیر مقدم کیا۔ میٹنگ میں ان مولانا مجسم رضا مدرسہ جامعہ حفصہ رابوڑی تھانے، مولانا صوفی شفیق رابوڑی تھانے، حافظ بشیر اشرفی سکریٹری آل انڈیا علماء ومشائخ بورڈ رابوڑی تھانے، حاجی عبدالرشید اشرفی نائب صدر آل انڈیا علماء ومشائخ بورڈ رابوڑی تھانے، جناب افتخار اشرفی نائب سکریٹری آل انڈیا علماء ومشائخ بورڈ رابوڑی تھانے، حافظ صابر اشرفی حافظ حیدر رضا، صفدر خان اشرفی مدرسہ اشرف العلوم کرانتی نگر تھانے، نور اشرفی، توفیق اشرفی، رضی الدین، حافظ ضیاءالحق ملنڈ، آصف اشرفی ملنڈ، عابد علی ملنڈ، شکیل اشرفی ملنڈ و دیگر معززین نے شرکت کی۔ آخر میں صلاۃ و سلام پڑھکر دعا پر اختتام ہوا لنگر رسول بھی کھلایا گیا بلخصوص سرپرست مظھرالمشائخ حضرت سید مظھروالدین اشرف قبلہ کیلۓ دعاۓ صحت کی اپیل کی گئی حضرت پر فالج کا اثر ہے اللہ پاک انھیں جلد صحتیاب فرمائے۔