ہریانہ کے فتح آباد ضلع میں پجاری کی پٹائی کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہورہا ہے ۔ ویڈیو میں کچھ نوجوان پجاری کو بلے اور ڈنڈوں سے پیٹ رہے ہیں ۔ یہ معاملہ فتح آباد کے ڈھابی کلاں گاوں میں پیش آیا ، جہاں لوگوں نے شا کو مندر کے پجاری کی جم کر دھنائی کردی ۔

مندر کے پجاری کا گاوں کی ہی ایک لڑکی سے فحش بات چیت کرنے کا آڈیو وائرل ہوا تھا ۔ آڈیو وائرل ہونے کے بعد گاوں کے تقریبا ایک درجن لوگوں نے مندر میں پہنچ کر لاٹھی ڈنڈوں سے پجاری کی جم کر پٹائی کی ۔ مار پیٹ کا لائیو ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے ۔ یہ ویڈیو یکم نومبر کا بتایا جارہا ہے ۔ تاہم اس معاملہ میں کسی نے پولیس میں شکایت نہیں کی ہے ۔ (بہ شکریہ نیوز18 اردو)