’شادی کے دوسرے دن بیوی کو پتا چلا کہ اس کا شوہر گنجا ہے تو اس نے خلع لے لیا‘

کچھ مرد اکثر شادی کے بعد شکایت کرتے ہیں کہ خاتون نے ان سے دھوکہ کیا۔ کیونکہ خاتون کے چہرے کی اصلیت اس کا میک اپ اترنے کے بعد پتا چلتی ہے جس پر شوہر مایوس ہوجاتے ہیں۔ اسی طرح کچھ عورتیں زیادہ پرکشش نظروں کے لیے پلوں کا رنگ تبدیل کرتی ہیں مگر ان کی حقیقت کا پتا بعد میں چلتا ہے۔یہاں کسی مرد کی طرف سے خاتون کی شکایت نہیں بلکہ ایک مصری خاتون کی کہانی ہے جس نے شادی کے دوسرے روز شوہر کے گنجا ہونے کا پتا چلنے کے بعد اس سے طلاق لے لی۔

بیوی یہ جان کر حیران رہ گئی کہ اس کا شوہر گنجا ہے
مصر کی ایک خاتون وکیل ایڈووکیٹ نھیٰ الجندی نے اس منفرد کیس کے بارے میں ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کو تفصیل بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ جس خاتون کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا ان کی موکلہ ہے۔ دراصل اس کے شوہرنے شادی سے قبل نہیں بتایا تھا کہ وہ گنجا ہے۔ شادی کے بعد جب بیوی کو پتا چلا تو اسے شدید صدمہ پہنچا۔ شادی کے موقعے پر اس نے وگ پہن رکھی تھی۔ منگنی کے بعد بھی اس نے کبھی یہ ظاہر نہیں ہونے دیا کہ وہ گنجا ہے۔

خاتون وکیل کا کہنا ہے کہ جب ان کی مؤکلہ کو پتا چلا کہ اس کا شوہر جو پیشے کے اعتبار سے ایک انجینیر ہے گنجا ہے تو اس نے شوہر سے اس معاملے کو چھپانے کی شکایت کی۔اس پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی۔ خاتون نے شوہر پر دروغ گوئی اور دھوکہ دہی کا الزام عاید کیا جس پرشوہر نے بیوی پر تشدد کیا۔

طلاق دینے سے انکار
شادی کے چوتھے دن لڑکی جو ایک ماڈل ہے نے شوہر کا گھر چھوڑ دیا۔اس نے شوہر پر دھوکہ دہی، جھوٹ بولنےاور اس کی توہین کا الزام عاید کرتے ہوئے خلع کا مطالبہ کیا۔

اس ہر شوہر نے طلاق دینے سے انکار کردیا جس پر خاتون کو عدالت میں خلع کا دعویٰ دائر کرنا پڑا۔پانچویں سیٹلمنٹ فیملی کورٹ نے چند روز قبل بیوی کو اس کے شوہر سے طلاق دینے کا حکم جاری کیا تھا، لیکن اس نے ابھی تک منقولہ اشیاء اور جہیز اس کو واپس نہیں کیا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading