شیوہر 22 جون ( یواین آئی ) بہار میں شیوہر ضلع کے پپراہی تھانہ علاقہ سے پولیس نے سموار کو کنویں سے ایک نوجوان کی لاش برآمد کی ہے ۔
پولیس ذرائع نے یہاں بتایاکہ مقامی لوگوں سے ملی اطلاع کی بنیاد پر مسوڑھا گاﺅں میں مدرسہ کے نزدیک کنویں سے نوجوان کی لاش برآمد کی گئی ہے ۔ متوفی کی شناخت وارڈ نمبر نو باشندہ راج نارائن کمار (22 سال ) کے طور پر کی گئی ہے ۔ متوفی چار دنوں سے لاپتہ تھا اور آج اس کی شادسی ہونے والی تھی ۔ذرائع نے بتایاکہ لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی گئی ہے ۔ معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے ۔