شادی شدہ بہن اوراسکے عاشق کوقتل کرنے والے بھائی کو پھانسی ‘دوسرے ملزم کو سزائے عمر قید

1ناندیڑ:18جولائی۔(ورق تازہ نیوز) شادی کے بعدبھی ایک لڑکی نے اپنے عاشق کے ساتھ تعلقات رکھے تھے جس کے بعد دونوں فرار ہوگئے تھے ۔ اسی وجہ سے غصہ میں آگ بگولہ بھائی نے اپنی بہن اور اسکے عاشق کو انتہائی بے رحمی قتل کردیاتھا۔اس قتل کی واردات کے بعد خود قاتل نے پولس اسٹیشن پہنچ کر اپنے جرم کااقبال کیا ۔ یہ دردناک واقعہ بھوکرتعلقہ کے موضع دیوشی (ّخورد) کے قریب 23جولائی 2017ءکو صبح گیارہ بجے رونما ہوا تھا۔دریں اثناءآج بھوکر عدالت میںا س مقدمہ میں فیصلہ سنایاگیا جس میں ایڈیشنل سیشن جج شیخ مجیب نے کہا کہ سماج میں قتل کی اس طرح کی وارداتوں میںمسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔جھوٹی شان کیلئے آنر کلینگ کے معاملات بڑھ گئے ہیں اسی لئے سپریم کورٹ نے ایسے جرم میں ملوث افراد کو پھانسی کی سزا دینے کی ہدایت دی تھی اسی لئے اس مقدمہ میںبھی اصل قاتل کوپھانسی کی سزااور دیگر کوعمرقید کی سزاسنائی گئی ہے ۔آج عدالت کے احاطہ میں فیصلہ سناتے وقت سینکڑوں کی تعداد میں لوگ موجودتھے ۔ اس واقعہ کی تفصیلات یوں ہیں کہ تھیربن تعلقہ بھوکر کے دگمبر بابوراو¿ داسرے عمر 25سال کی بہن پوجا عمر22سال کی شادی جون 2017 میں بھوکر کے جیٹھیبا ورشیوار کے ہمراہ ہوئی تھی لیکن شریمتی پوجا گاو¿ں کے ہی گوئند وٹھل کرہاڑے عمر25سال سے محبت کرتی تھی ۔ اس دوران پوجا اچانک غائب ہوگئی اسلئے شوہر نے پولس اسٹیشن میںگمشدگی کی شکایت درج کروائی ۔ جبکہ پوجا کے بھائی د گمبر کو اسکی بہن کے گوئند کے ساتھ تعلقات کی خبر تھی اسلئے گوئند کرہاڑے کے موبائل پر کال کرکے اپنی بہن کے بارے میں پوچھا لیکن گوئند نے غیر اطمینان بخش جواب نہیں دیا۔کیونکہ پوجا اسے لڑکے کے ساتھ تھی ۔دگمبر نے پوجا سے کہا کہ وہ گھر واپس آجائے لیکن وہ بضد تھی کہ اکیلی نہیں آئے گی گوئند کے ساتھ آئے گی ۔ اسکے بعد وہ دونوں اور دگمبر موٹر سائےکل پر گاو¿ں کےلئے روانہ ہوئے ۔راستہ میں اسکی پھوپی کا گاو¿ں آنے پر دگمبر وہاں چلاگیا اوردونوں کو سڑک پر ٹھہرنے کے لئے کہا ۔ پھوپی گھر میں نہیں تھی مگر دگمبر وہاں سے تیز دھار کتی اپنے ساتھ لے لیا ۔دگمبر کے ساتھ اسکا چچازاد بھائی موہن ناگوراو داسرے بھی موجود تھا ۔ان دونوں نے پوجااور کرہاڑے سے کہا کہ انکی شادی باسر( تیلنگانہ )میں کردی جائے گی ۔ اسکے بعدچاروں بھی بائیک پر سوار ہوکر گاو¿ں کی طرف نکل پڑے ۔ ا س دوران دیوشی گاو¿ں کے پاس گاڑی کھڑے کرکے پوجا اور کرہاڑے کو سمجھانے کی کوشش لیکن وہ اپنے فیصلے پراٹل تھے ۔ جس کی وجہہ سے دگمبر غصہ سے آگ بگولہ ہوگیا اور کتی نکال پر دونوں کے گلے پر وار کردیا ۔جس کی وجہہ سے دونوں کی جائے واردات پر ہی موت ہوگئی تھی۔اس کے بعد ملزم نے خود پولس اسٹیشن پہنچ کر اپنے جرم کااقبال کیا تھا ۔ پولس نے دگمبر اورداسرے کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات 302‘34کے تحت جرم درج کردیاتھا ۔پی ایس آئی سشیل چوہان اور پولس حوالدار نے معاملے کی باریک بینی سے تفتیش کی اور دگمبر داسرے و موہن داسرے کے خلاف عدالت میںچارج شیٹ دائر کی ۔مقدمہ میں آٹھ گواہوں کے بیانات قلمبند کئے گئے اوردستیاب ثبوت کی بناءپر جج شیخ مجیب نے دونوں ملزمین کو قصوروار ٹھہرایالیکن دگمبر کو اصل مجرم قرار دیتے ہوئے بے رحمی سے قتل کرنے پر پھانسی کی سزا اور پانچ ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ۔اپنے فیصلہ میں جج شیخ مجیب نے کہاکہ اپنی جھوٹی شان و شوکت کی خاطر کچھ لوگ اس طرح کی گھناونی حرکت کررہے ہیں جس کی وجہہ سے اس طر ح کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے ۔دریں اثناءفیصلہ کے وقت بھوکر کی عدالت میں لوگوں کا ہجوم تھا اسلئے پولس کا خصوصی بندوبست رکھاگیاتھا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading