شادی سے انکار کرنے پر عورت نے عاشق کا اعضاء تناسل کاٹنے کی کوشش کی

بھیونڈی ( شارف انصاری ):- کلیان روڈ پر واقع نئی بستی میں شوہر کے ذریعہ چھوڑی گئی اکیلی رہ رہی خاتون کو ہوس کا شکار بنانے کے بعد عاشق کی طرف سے شادی کرنے سے انکار کرنے کے بعد مشتعل خاتون نے عاشق کا اعضاء تناسیل کاٹنے کی کوشش کرنے کا واقعہ روشنی میں آیا ہے ۔ اس واقعہ میں زخمی عاشق کا ہسپتال میں علاج جاری ہے ۔ وہی پولیس نے خاتون پر حملے کا مقدمہ درج کر اسے گرفتار کر لیا ہے ۔ خاتون کی شکایت پر پولیس نے اس کے عاشق کے خلاف عصمت دری کا مقدمہ درج کیا ہے ۔ملی معلومات کے مطابق بھیونڈی – کلیان روڈ پر واقع نئی بستی کے كےجی این چوک پر ایک 30 سالہ خاتون کو شوہر کے ذریعہ چھوڑے جانے کے بعد اکیلے رہتی تھی ۔جسكا فائدہ اٹھا کر اس کے پڑوس میں رہنے والا فخروالرحمن خان (30) نے اس سے دوستی کرنے کے ساتھ اسے اپنے محبت کے جال میں پھنسایا اور اسے اپنی ہوس کا شکار بنانے لگا۔ پولیس کے مطابق سنیچر کی رات خاتون نے فخرو کو اپنے گھر میں بلایا اور شادی کرنے کی تجویز رکھی۔ جس سے انکار کرتے ہوئے اس نے اپنے تعلقات کو صرف جسمانی لذت کے لئے استعمال کرنے کی بات كہی ۔جسكے بعد دونوں میں تنازعہ ہو گیا۔ جو آہستہ آہستہ مارپیٹ میں تبدیل ہو گيا ۔جسكے بعد خود کو ٹھگا ہوا محسوس کر خاتون نے چاقو سے اس کے عاشق اعضاء تناسیل کاٹنے کی كوششس کی ۔ اس واقعہ میں مخرو بری طرح زخمی ہو گيا۔جسے علاج کے لئے محلے کے لوگوں نے ایک نجی ہسپتال میں داخل كراياجہاں اس کی حالت نازک بنی ہوئی ہے ۔ ادھر بھیونڈی شہر پولیس نے خاتون پر اس حملے کا معاملہ درج کر اسے گرفتار کر لیا ہے۔ جبکہ عورت کی شکایت پر پولیس نے زخمی فخرو پر عصمت دری کا معاملہ درج کیا ہے ۔ اس واقعہ کو لے کر شہر میں طرح طرح کی بحث چھڑی ہوئی ہے ۔ بتا دیں کہ بھیونڈی میں شادی کا جھانسہ دے کر ہوس کا شکار بنانے کی واقعات میں روز اضافہ ہورہا ہے ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading