سی ٹی ای ٹی کی آفیشل جوابی کاپی اور او ایم آر شیٹ تصدیق کیلئے دستیاب

مالیگاؤں(نامہ نگار) ڈی ایڈ اور بی ایڈ ڈگری یافتگان کی اہلیتی جانچ کیلئے سی بی ایس ای کی جانب سے ملک گیر سطح پر 9 دسمبر کو سی ٹی ای ٹی کا امتحان لیا گیا تھا اس کی مستند آفیشل جوابی کاپی اور طلباء کی او ایم آر شیٹ تصدیق کیلئے ویب سائٹ پر دستیاب کرائی گئی ہے –

اس سلسلہ میں بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر فراہم کی گئی معلومات کے مطابق ایسے ڈی ایڈ، بی ایڈ ڈگری یافتگان جنہوں نے 9 دسمبر کو امتحان دیا تھا اس کی جوابی کاپی (انسر کی) اور طلباء کی او ایم آر شیٹ ویب سائٹ www.ctet.nic.in پر 28 دسمبر سے لیکر 30 دسمبر تک تصدیق کیلئے جاری کی گئی ہے- اگر کسی جواب پر طلباء کو اعتراض ہو تو انہی تاریخوں میں وہ اپنا اعتراض ویب سائٹ پر فراہم کردہ لنک کے ذریعے کرسکتے ہیں انہیں ایک سوال کے اعتراض پر ایک ہزار روپیہ فیس ادا کرنی ہوگی اور یہ فیس اعتراض غلط ثابت ہونے پر واپس نہیں کی جائیگی اگر کسی طالب علم کا اعتراض صحیح ثابت ہوا تو اسے فیس واپس کی جائیگی اس طرح کی معلومات بیسٹ کوچنگ کلاسیس مالیگاؤں کے انچارج عامر ایوبی سر نے فراہم کی-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading