سی اے اے کی مخالفت میں بی جے پی کونسلر عثمان پٹیل کا استعفیٰ

اندور: مدھیہ پردیش کے اندور کےكھجرانا علاقے سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک کونسلر نے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کی مخالفت میں آج یہاں پارٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ شہر کے كھجرانا علاقے سے کونسلر عثمان پٹیل نے بی جے پی کے شہر صدرگوپی كرشن کو اپنا استعفیٰ سونپ دیا۔ انہوں نےکہا کہ وہ سی اےاے، این آر سی اور این پی آر کی مخالفت کرتے ہیں۔ اسی کی مخالفت انہوں نے اپنا استعفیٰ دیا ہے۔

بی جے پی نگر صدر گوپي كرشن نے بتایا کہ بی جے پی کے تمام کارکنوں کو پارٹی میں شامل ہونے اور چھوڑنےکا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ عثمان پٹیل پارٹی کے سینئرلیڈر تھے، بدقسمتی ہےکہ وہ ملک کے مفاد میں بنے قانون کو سمجھ نہیں سکے۔ واضح رہے کہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف پورے ملک میں بڑے پیمانے پراحتجاج ہورہا ہے۔ یہی نہیں دہلی کے اسمبلی انتخابات میں بھی یہ موضوع بن گیا۔ دہلی کے شاہین باغ علاقے میں جاری احتجاج کو انتخابی موضوع بھی بنایا گیا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading