ممبئی 5جنوری ( یواین آئی ) آ ج یہاں اسلام جمخانہ مرین لائن ممبئی میں جمعیۃ علمامہا راشٹر کے ذمہ داروں کی ایک خصوصی میٹنگ صدارت مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صاحب ( صدر جمعیۃ علمامہا راشٹر) منعقد ہوئی، اس موقع پر قائد ملت حضرت مولانا سید محمود مدنی صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علما ہند نے ملک کے موجودہ حالات ، NRC اور CAA پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ا ن دنوں سی اے اے کے تعلق سے پورے ملک میں جو احتجاج چل رہے ہیں اس میں ہمیں بھر پور ساتھ دینے کی ضرورت ہے ،آج برادران وطن کی ایک بہت بڑی تعداد این آرسی اور سی اےاے کے خلاف کھڑی ہے اوراحتجاج کر رہی ہے،این آرسی اور احتجاج میں تعاون کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔
مولانا مدنی صاحب نے ملک بھر میں عوامی اور کالجسس اور یو نیورسٹیوں کی جانب سے ہورہےاحتجاجات سےکافی فائدہ محسوس کیا جا رہا ہے۔ایک سوال کہ کیا جمعیۃ کی تمام یونٹیں آپ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک کے ہر صوبے اور ضلع میں جیل بھرو تحریک شروع کرین مولانا نے کہا ابھی ہمارے لوگ الحمدللہ زبردست احتجاج کر رہے ہیں اس لئے اس کو ہر جگہ ابھی کرنے کی ضرورت نہیں ہے اگر ضرورت محسوس کرینگے تو اعلان کیا جائیگا۔ کاغذات کی درستگی کے تعلق سے مولانا نے مولانا نےکہا کہ این آرسی ہو نہ ہو دستاویزات درست رکھنا چاہئے،جمعیۃ علما ہند کی جدید ممبر سازی کے تعلق سے کہاکہ کسی بھی جماعت اور تنظیم کے لئے ممبر سازی کی حیثیت بنیاد اور جڑ کی ہے،اس لئے اس کام کو پوری پلاننگ اورڈھنگ سے کیا جائے اور ہر مسلک و مشرب کے کام کے لوگوں کو ممبر سازی کے ذریعہ جوڑا جائے،جمعیہ علما ہند ایک غیر مسلکی تنظیم ہے اس لئے عہدے بھی دوسرے مسلک کے لوگوں کو دے سکتے ہیں۔
آج کی اس میٹنگ میں صدر محترم مولانا ندیم صدیقی ( صدر جمعیۃ علماء مہا راشٹر ) قاری محمد صادق خان صاحب نائب صدر جمعیۃ علماء مہا راشٹر ،قاری محمد ایوب صاحب نائب صدر جمعیۃ علماء مہا راشٹر ،مولانا محمد ذاکر قاسمی صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء مہا راشٹر ،قاری محمد ایوب بھیو نڈی ،خازن جمعیۃ علماء مہا راشٹر، مولانا صغیر احمد نظامی صدر گوونڈی ،مولانا وہاج اطہر قاسمی ،صدر اندھیری ،مولانا راشدقاسمی پالنپوری ،مولانا شمیم اختر صدر پالگھر ، مولانا عبد القدوس شاکر حکیمی ،مولانا نوشاد صدیقی ،مفتی حبیب قاسمی گورے گائوں ،اکبر بھائی جوگیشوری ،مولانا محمد قاسم ،حافظ محمد عارف اندھیری ،مولانا اختر حسین قاسمی صدر ،حافظ نثار احمد تھانہ ،قاری عبد الرزاق ،مولانا سیف اللہ پالن پوری ،حافظ عبد الطیف ممبرا ،مولانا ممتاز قاسمی ،مولانا حیات محمد قاسمی ،منڈالہ ، مفتی ابو الکلام ، میراروڈ ،مولانا ابراہیم مالونی، مولانا قوسین قاسمی ملاڈ و دیگر شریک تھے۔ ممبئی و مضافات ،تھانہ ،پالگھر کے اہم ذمہ داروں نے شرکت کی ۔