سیمی سے تعلق رکھنے کے الزام میں گرفتار نوجوان باعزت بری

مالیگاؤں 14 نومبر (عامر ایوبی) : اسٹودنٹ اسلامک موومنٹ آف انڈیا المعروف سیمی سے تعلق رکھنے، مسلم نوجوانوں کو ورغلانے کے الزام میں مالیگاؤں سے 18 سال قبل گرفتار کئے گئے ایک نوجوان کو مقامی عدالت نے باعزت بری کرنے کے احکامات جاری کیا ہے.

تفصیلات کے مطابق مالیگاؤں کے روشن آباد علاقے میں رہائش پذیر انوار احمد بشیر احمد کو 2001 میں سیمی سے تعلق رکھنے، شہر میں بدامنی پھیلانے اور نوجوانوں کو ورغلا کر ملک مخالف سرگرمی میں ملوث رہنے کا الزام لگا کر آزاد نگر پولس اسٹیشن کے معاؤن پولس انسپکٹر شری گنورے نے مقدمے کا اندراج کیا تھا اس سلسلہ میں پولس بے عدالت میں 11 گواہ پیش کئے اس کے علاوہ پولس کوئی مضبوط ثبوت عدالت میں نہیں پیش کرسکی جس پر مقامی عدالت نے انوار احمد کو باعزت رہائی کا فیصلہ سنایا اس فیصلے سے شہر میں خوشی کی لہر پائی جارہی ہے .

اس کیس کی پیروی ایڈوکیٹ فاروق میمن، ایڈوکیٹ جمیل احمد ایڈوکیٹ منان نے مشترکہ طور پر پیروی کی تھی یاد رہیکہ طلباء کی تنظیم اسٹوڈنٹ اسلامک موومنٹ آف انڈیا پر 2001 میں کانگریس حکومت کی سفارش پر پابندی عائد کی گئی تھی اور تب سے اب تک اس پر پابندی عائد ہے

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading