سیلاب سے زبردست تباہی، مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر250ہوئی، 50لاپتہ

ملک کے مختلف حصوں میں بارش، سیلاب اور تودہ گرنے کے واقعات میں مرنے والوں کی تعداد ر250تک پہنچ گئی ہے جبکہ 50دیگر لاپتہ ہیں۔ سیلاب کی صورت حال میں اب تیزی سے بہتری آرہی ہے۔ فوج مختلف ایجنسیوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر راحت وبچاؤ مہم میں مصروف ہے۔

بارش، سیلاب اور تودہ گرنے کی وجہ سے مختلف ریاستوں میں کئی لاکھ لوگ متاثر ہوئےہیں اور زیادہ تر لوگوں کو راحت کیمپوں میں منتقل کردیا گیا ہے ۔ فوج سمیت مختلف سلامتی اور بچاؤ ایجنسیاں راحت اور بچاؤ کاموںمیں مصروف ہیں۔ پانی کم ہونے سے ریلیف کیمپوں میں پناہ لینے والے لوگ اپنے اپنے گھروں کی جانب لوٹنے لگے ہیں۔ کیرالہ اور کرناٹک کے کچھ حصوں میں سیلاب اور تودہ گرنے کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔

کیرلہ میں اب تک 108، کرناٹک میں 54، گجرات میں 35، مہاراشٹر میں 30، اتراکھنڈ اور اڈیشہ میں آٹھ آٹھ اور ہماچل پردیش میں دو لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ اس کے علاوہ مغربی بنگال میں زبردست بارش کے درمیان بجلی گرنے سے کم سے کم آٹھ لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔

کیرالہ اور کرناٹک میں زبردست بارش اور سیلاب کی وجہ سے تودہ گرنے کے واقعات کے بعد سے 49لوگ اب بھی لاپتہ ہیں۔ کیرالہ میں 37 لوگوں کےملبے میں دبے ہونے کااندیشہ ہے جبکہ کرناٹک میں 15 لوگ لاپتہ ہیں

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading