ناندیڑ:24ستمبر(ور ق تازہ نیوز) مجلس اتحاد المسلمین کے سابقہ مہاراشٹر پردیش صدر جناب سید معین نے آج 24 ستمبر کو مجلس کے ناندیڑضلع انچارج جناب محمدجابر صاحب چیرمین بھینسہ مجلس بلدیہ سے اُنکی رہائش گاہ پر ملاقات کی

۔ جس سے و اضح ہوگیاہے کہ سید معین کی گھر واپسی ہوگئی ہے اور ایک دو دن میں ناندیڑمیں ایک تقریب منعقدکی جائے گی جس میں انکی شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ایک ماہ سے سید معین کی گھر واپسی کی خبریں گشت کررہی تھیں لیکن آج محمدجابر سے انکی ملاقات سے تصویر واضح ہوگئی کہ انکی مجلس میںشمولیت ہوگئی ہے ۔اس موقع پر محمدالطاف سر‘ سیدواجد‘ محمدسمیر‘ سلیم الکثیری ودیگر کارکنان موجود تھے ۔
