ناندیڑ 24 اگست(ورق تازہ نیوز)سماجوادی پارٹی مہاراشٹر کے کارگزار صدر جناب سید معین نے دوبارہ مجلس اتحاد المسلمین میں شمولیت اختیار کرلی ہے اس طرح کی خبرمعتبر ذرائع سی ملی ہے۔اور سوشل میڈیا پر بھی خبریں گشت کررہی ہیں۔
کل رات بھی مجلس کے ناندیڑ کے کچھ ذمہ داران نے سید معین سے ملاقات کرکے انھیں مبارک باد پیش کی۔ کافی دنوں سے سید معین کی دوبارہ مجلس میں شمولیت کی خبریں گشت کررہی تھی۔فی الحال مجلسِ اور سید معین کی جانب سے اس خبر کی تصدیق نہیں ہوئی۔البتہ سید معین کے دفتر کے باہر نصب سماج وادی پارٹی کا بورڈ بھی کل رات میں ہٹا دیا گیا ہے۔





