سید فصیح الدین مجلس اتحاد المسلمین ناندیڑ شہر صدر نامزد

ناندیڑ:29 اگست۔(ورق تازہ نیوز) کل ہند مجلس اتحادالمسلمین ناندیڑ شہرصدر عہدہ پر سابق نمائندہ کارپوریٹر و معروف سماجی خدمت گار سید فصیح الدین کونامزد کیاگیاہے۔

مراٹھواڑہ صدر فیروزلالہ نے گزشتہ شب ضلع صدر امجد بیگ کی موجودگی میں سید فصیح الدین کو تقریری مکتوب دیا۔ اس ضمن میں سید فصیح الدین کے کارکنان کی جانب سے ایک عظیم الشان موٹر سائیکل ریلی کا انعقاد کیاگیاتھا جس کا آغاز قدیم شہر کے حیدرباغ علاقے سے ہوا ،مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے ریلی مراٹھواڑہ ایم آئی ایم دفتر پر اختتام پذیر ہوئی

۔ جہاں کارکنان نے سیدفصیح الدین اور فیروزلالہ کے حق میں زوردار نعرے بازی کی ۔ سید فصیح الدین نے عہدہ ملنے پر فیروز لالہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ” ایم آئی ایم کو مضبوط و مستحکم کرنے کےلئے کوشاں رہیں گے اور آئندہ اسمبلی انتخابات میں پارٹی کا پرچم بلند کرنے کےلئے جدوجہد کرتے رہیں گے ۔فیروز لالہ نے اس موقع پر کہاکہ ” ضلع صدر امجد بیگ اور شہر صدر سید فصیح الدین کا انتخاب صلاحیتوں کی بنیاد پر کیاگیاہے ، پارٹی کو ان سے اُمید ہےکہ وہ مستقبل میں اپنے کاموں کے ذریعہ مجلس کو ایک لگ پہنچا دینگے۔ اس موقع پر کارگزارضلع صدر ایڈوکیٹ مشتاق ، بشیر لالہ ، مرزانواب بیگ ،عبدالباری ،سید صلاح الدین عرف پپو، شیخ سرورودیگرموجود تھے۔

Leave a comment