سپریم  کورٹ نے رام جنم بھومی -بابری مسجد تنازعہ پر فیصلہ سنادیا

ننئی دہلی۔8۔ مارچ ۔سپریم کورٹ نے اجوھیا کے رام جنم بھومی -بابری مسجد کے زمینی تنازع کو ثالثی کے ذریعہ حل کرنے کا حکم دیا اوراس کے لئے ایک کمیٹی قائم کی۔چیف جسٹس رنجن گگوئی کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے اپنے حکم میں کہا کہ ہمیں اس معاملے کو حل کرنے کے لئے ثالثی کی راہ اختیار کرنے میں کوئی قانونی رکاوٹ نظر نہیں آتی ہے۔

آئینی بینچ نے سپریم کورٹ کے سابق جج ایف ایم کلیف اللہ کی قیادت میں تین رکنی ثالثی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ کمیٹی میں سماجی کارکن اور آرٹ آف لیونگ کے بانی شری شری روی شنکر اور سینئر وکیل رام پنچو شامل ہیں۔ ثالثی کا کام فیض آباد میں ہوگا، جس کی رپورٹنگ میڈیا نہیں کرسکے گا۔ آئینی بنچ میں جسٹس گگوئی کے علاوہ، ایس اے بوبڈے، جسٹس اشوک بھوشن، جسٹس ڈی چندرچوڑ اور جسٹس ایس عبدالنظیر شامل ہیں

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading