سوڈان کی خود مختاری اور سلامتی کی ہر کوشش کا خیر مقدم کرتے ہیں: سعودی عرب

ریاض: منگل کو سعودی عرب کی کابینہ کے اجلاس میں ایک بار پھر اقوام متحدہ کے زیر اہتمام سوڈانی فریقوں کے درمیان مذاکرات کے لیے کی جانے والی کوششوں کا خیر مقدم کیا۔ سعودی کابینہ میں سوڈان میں اقوام متحدہ کی زیر نگرانی ہونے والے مذاکرات کی حمایت کرتے ہوئے کہا گیا کہ مملکت برادر ملک سوڈان کی سلامتی اور وحدت کی ہرکوشش کی حمایت جاری رکھے گی۔سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق قائم مقام وزیر اطلاعات ڈاکٹر ماجد بن عبداللہ القصبی نے کہا کہ منگل کو سعودی کابینہ نے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر پیش آنے والے واقعات اور ان کی پیشرفت کے بارے میں متعدد رپورٹس کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سوڈانی ڈائیلاگ اینی شی ایٹیو جو اقوام متحدہ کی طرف کی نگرانی میں شروع کیا گیا ہے، کی مکمل حمایت کا اعلان کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سوڈان کی وحدت، خود مختاری اور سلامتی کے لیے ہونے والی ہرکوشش کی حمایت جاری رکھے گا۔

Leave a comment