سونیا گاندھی کی طبیعت ناساز، سینے میں انفیکشن کے باعث اسپتال میں داخل، حالت مستحکم

نئی دہلی: کانگریس پارلیمانی پارٹی کی صدر سونیا گاندھی کو سینے میں انفیکشن کی شکایت کے بعد دہلی کے سر گنگارام اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کی ایک خصوصی ٹیم ان کی صحت پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت ابھی تک مستحکم ہے۔ سونیا گاندھی کو ہفتے کی شام داخل کرایا گیا تھا۔

گنگا رام اسپتال نے سونیا گاندھی کی صحت کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے۔ اسپتال نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سونیا گاندھی کو یہ مسئلہ کافی عرصے سے ہے اور انہیں معمول کے چیک اپ کے لیے داخل کیا گیا ہے۔ گنگا رام اسپتال نے سونیا گاندھی کی

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب سونیا گاندھی کو صحت کی خرابی کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہو۔ اس سال کے شروع میں بھی 3 مارچ کو سونیا گاندھی کو بخار کی وجہ سے سری گنگا رام اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

اس دوران چیسٹ میڈیسن کے ڈاکٹر اروپ باسو اور ان کی ٹیم نے سونیا گاندھی کا علاج کیا تھا۔ اس دوران ان کے کئی ٹیسٹ بھی کئے گئے تھے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading