آج پورا ہندوستان 73ویں یومِ آزادی کا جشن پورے دھوم دھام سے منا رہا ہے۔ ایک طرف پی ایم نریندر مودی نے لال قلعہ میں ہندوستانی ترنگا لہرایا تو دوسری طرف کانگریس صدر سونیا گاندھی نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں ہندوستانی پرچم لہرا کر مجاہدین آزادی کی قربانیوں کو یاد کیا۔ کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی نے پرچم کشائی کے بعد وہاں موجود بچوں میں مٹھائیاں بھی تقسیم کیں۔ اس موقع پر سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ، سابق پارٹی صدر راہل گاندھی، کپل سبل، بی ایس ہڈا اور احمد پٹیل سمیت کئی اہم سیاسی ہستیاں موجود تھیں۔






یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-
