نئی دہلی: کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے عید الاضحی کے موقع پر ملک کے باشندوں کو مبارک باد دی ہے ۔ کانگریس ورکنگ کمیٹی کی طرف سے دو دن قبل پارٹی کی عبوری صدر مقرر کی گئیں سونیا گاندھی نے اپنے پہلے پیغام میں عید الاضحی پر ملک کے سبھی شہریوں کی زندگی میں امن اور خوشحالی کے لئے دعا کی۔
انہوں نے پیر کو یہاں جاری پیغام میں کہا ’’یہ ایشور کے تئیں ایثار، انسانی زندگی میں روایتی بھائی چارے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا احساس ظاہر کرنے کا تہوار ہے‘‘ ۔ انہوں نے اس موقع پر لوگوں کی بہتر صحت، زندگی میں امن اور خوشحالی کے لئے دعا کی۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھی ٹوئٹ کر کے ملک کے باشندوں کو اس موقع پر مبارکباد دی ہے۔
Eid Mubarak to all of you ? pic.twitter.com/XLoX4RQZhb
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) August 12, 2019
پارٹی کی مشرقی اتر پردیش کی انچارج جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بھی اس موقع پر ملک کے باشندوں کو مباردكباد دی اور کہا ’’آپ سب کو عید الاضحی کی مبارکباد۔ بالخصوص کشمیر کی میری بہنوں-بھائیوں کو جو پابندیاں اور دقتیں برداشت کر رہے ہیں۔ کیرالہ، کرناٹک، مہاراشٹر میں سیلاب کا سامنا کر رہے ان کنبو ں کو بھی جو شاید آج اچھی طرح سے عید کے تہوار کو منا نہیں پائے‘‘۔
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-
