سونا 400 روپے کمزور، چاندی بھی 1530 روپے گری

نئی دہلی: عالمی سطح پر سونے میں گزشتہ ہفتہ رہی زبردست گراوٹ کے دباؤ میں دہلی صرافہ بازار میں سونا جمعرات کو 400 روپے گرکر 38,270 روپے فی دس گرام کی ڈیڑھ مہینہ کی نچلی سطح پر آگیا۔ چاندی بھی 1530 روپے گرتے ہوئے تقریباََ ایک ہفتہ کی نچلی سطح 47,120 روپے فی کلوگرام پر رہی۔

لندن اور نیویارک سے موصولہ اطلاع کے مطابق امریکہ اور چین کے مابین کاروباری جنگ جلد ختم ہونے کی امید میں سونا حاضر بدھ کو 1.8 فی صد ٹوٹ گیا تھا۔ دنیا کی دیگر اہم کرنسیوں کے باسکٹ میں ڈالر کے کمزور پڑنے سے آج یہ 0.3 فی صد چڑھ کر 1508.61ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔ دسمبر کا امریکی سونا وعدہ 2.60 ڈالر کی بڑھت میں 1,514.90ڈالر فی اونس بولا گیا۔

بازار ماہرین نے بتایا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اس بیان سے کہ چین کے ساتھ کاروباری جنگ کا حل امید سے پہلے نکل سکتا ہے، سونے پر دباو رہا۔ بین الاقوامی بازار میں چاندی حاضر تقریباََ مستحکم رہی۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading