سوامی چنمیا نند نےریپ کے علاوہ تمام جرائم قبول کیے

شاہجہاں پور20ستمبر(یو این آئی) قانون کی طالبہ کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں آج صبح گرفتار کیے گئے سابق مرکزی وزیرمملکت برائے داخلہ امور اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینیئر رہنما سوامی چنمیانند نے پولیس کے سامنے اپنے جرائم قبول کر لیے جبکہ سوامی سے جبراً وصولی کرنے کے الزام میں مزید تین افراد گرفتار کیے گئے ہیں جن میں متاثرہ کے دو رشتہ دار ہیں۔


سپریم کورٹ کے حکم پر تفتیش کار ایس آئی ٹی (اسپیشل انویسٹیگیشن ٹیم)کے سربراہ اور انسپیکٹر جنرل آف پولیس نوین آروڑہ نے یہاں صحافیوں سے کہا کہ سوامی چنمیانند نے جنسی زیادتی کے علاوہ تمام الزامات قبول کر لیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوامی نے طالبہ سے فون پر فحش بات کرنے اور اس سے جسم کی مالش کروانے کی بات قبول کی ہے۔
سوامی کے سامنے آخری پوچھ گچھ میں متاثرہ طالبہ نے کہا کہ وہ آگے اس معاملے میں شرم کی وجہ سے کچھ نہیں کہہ سکتی۔
ایس آئی ٹی سربراہ نے کہا کہ سوامی نے طالبہ سے 200 بار فون پر بات کی جس کاریکارڈ موجود ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading