سنی دعوت اسلامی کے امیر مولانا شاکر نوری کا تھانے کا دورہ
تھانے(آفتاب شیخ)
سنی دعوت اسلامی کے سالانہ اجتماع کی تیاریوں اور جمعہ کے خواتین کے اجتماع کے تھانے کے رابوڑی میں سنی دعوت اسلامی کے امیرمولانا شاکر علی نوری نے دورہ کیا اور مبلیغین،مبلیغاوں اور والینٹرس سے ملاقات کر اجتماع کی تیاریوں کا جائزہ لیا میٹنگ میں تھانے و مضافات سے دو سو سے زائد مبلیغائیں موجود تھیں ۔ سنی دعوت اسلامی کے تھانے کے متحرک و فعال مبلیغ ڈاکٹرمحمد اصغر مقادم نے بتایا کہ آزاد میدان میں جمعہ کو خواتین کے اجتماع کے لئے تھانے شہر سے 10بسیں نکلیں گی جو صبح 11بجے اپنے اپنے علاقوں سے روانہ ہوں گی ۔ اسکے بعد آزاد میدان سے رات 10 بجے واپسی ہوگی – ڈاکٹر مقادم نے بتایا کہ مرد حضرات کےلئے اتوار18دسمبر کو فجر نماز سے عشاء کی نماز تک چلے گا۔
