سنگرام گاونڈے اسمبلی میں مظلوموں کی آواز بنیں گے: فوزیہ خان بالاپور حلقہ اسمبلی میں تشہری اجلاس سے خطاب

اکولہ:(محمد فرحان امین) ضلع کے بالاپور اسمبلی حلقہ سے راشٹروادی کانگریس کے امیدوار سنگرام گلاب راؤ گاونڈے کے تشہیری اجلاس سے سابق وزیر فوزیہ خان نے خطاب کیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ریاست کی بھاجپا سینا سرکار کے خلاف زبردست تنقید کی اور عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ آپ بالاپور سے سنگرام گاونڈے کو کامیاب کرے۔

موصوفہ یہاں بالاپور اسمبلی حلقہ سے راشٹروادی کانگریس کے امیدوار سنگرام گلاب راو گاونڈے کی تشہیری اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچی تھی۔
اس موقعہ پر انہوں نے عوام سے سے سنگرام گلاب گاونڈے کو کامیاب بناکر اسمبلی بھیجنے کی گزارش کی۔

واضح رہے کہ اس مرتبہ بالاپور اسمبلی حلقہ راشٹروادی کانگریس کے حق میں آیا ہے اور اس اسمبلی حلقہ سے پارٹی نے راشٹروادی کانگریس کے ضلعی صدر سنگرام گاونڈے کو میدان میں اتارا ہے ۔
سنگرام گاونڈے ایک سماجی خدمت گار کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں۔ وہ مختلف تنظیموں کے ساتھ ساتھ سماجی خدمات بھی انجام دیتے ہیں۔ اور ساتھ ہی سابق وزیر گلاب راؤ گاونڈے کے فرزند ہونے کا بھی انہیں فائدہ مل سکتا ہے۔

اس موقعہ پر سنگرام گاونڈے نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ بالاپور اسمبلی حلقہ کی عوام اگر مجھے اس بار موقع دیتی ہے تو میں ان کی خدمت کرنے کے لئے تیار ہوں۔ میں چاہتا ہوں کہ بالاپور اسمبلی حلقہ میں تمام بنیادی سہولتوں کا انتظام ہو، نوجوانوں کے روزگار کا انتظام ہو،کھلاڑیوں کو ملکی سطح پر پہنچانے کا کام انجام ہو، اس کے لیے میں ہر ممکن کوشش کروں گا۔
اسکے لئے مجھے آپ لوگوں کے ووٹ کی ضرورت ہے اور مجھے امید ہے کہ اس حلقہ کی عوام مجھے اسمبلی میں ضرور پہچائے گی اور میں عوام کی آواز بن کر اسمبلی میں کھڑا رہونگا۔

اس موقع پر سابق وزیر گلاب راؤ گاونڈے، سابق وزیر اظہر حسین،سدھیر ڈھونے ،ہدایت پٹیل ،سابق ممبر اسمبلی ناطق الدین خطیب، حاجی سید قمر الدین، ہدایت خان کے علاوہ کانگریس و راشٹروادی کانگریس کے ذمہ داران موجود تھے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading