نئی دہلی: شیوسینا کے راجیہ سبھا ممبر سنجے راوت کے خلاف دہلی کے منڈاولی پولیس اسٹیشن میں ایک ٹی وی انٹرویو میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کارکنوں کے خلاف مبینہ طور پر قابل اعتراض تبصرہ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق شیوسینا کے رکن اسمبلی کے خلاف بی جے پی کی خواتین ونگ کی کارکن راوت نے منڈاولی پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ خاتون کارکن نے اپنی شکایت میں الزام لگایا ہے کہ سنجے راوت کا بیان نہ صرف خواتین کی تضحیک ہے بلکہ اس سے بی جے پی کی خواتین کارکنوں کے وقار کو بھی ٹھیس پہنچی ہے۔