سنجے راوت کو ای ڈی کی کسٹڈی میں بھیج دیا گیا

ممبئی:یکم اگست۔(ورق تازہ نیوز) شیوسینا لیڈر سنجے راوت کو پترا چال گھوٹالے کے سلسلے میں 4 اگست تک ای ڈی کی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔ اس لیے اب ای ڈی کو سنجے راوت کے خلاف چار دن میں مضبوط ثبوت جمع کرنے ہیں۔

ای ڈی نے سنجے راوت کو آٹھ دن کے ریمانڈ پر بھیجنے کا مطالبہ کیا تھا۔انکے وکیل نے کہا کہ سنجے راوت کے پاس تمام پیسے جائز طریقے کے ذریعے آئے ہیں، ان کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

سنجے راوت بھی دل کے مریض ہیں، اس لیے سنجے راوت کے وکلا نے مطالبہ کیا کہ ان کا کم دنوں کا ریمانڈ دیا جائے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading