سفارت خانہ ہند میں ’’امرت مہااتسو‘‘ ، پینٹنگز کی نمائش

ریاض ۔ (کے این واصف) مصور اپنی پینٹنگ میں داستانیں بیان کرتے ہیں۔ اپنے عہد کی ثقافت و تاریخ کو مقید کرتے ہیں۔ نیز تاریخ گواہ ہے کہ پینٹنگس نے دنیا میں انقلاب بھی بپا کئے ہیں۔ پینٹنگ کا فن مہذب انسان کی تاریخ جتنا قدیم ہے۔ دنیا کے ہر خطہ میں پینٹرس ہیں جو فن مصوری کو مالا مال کررہے ہیں اور اپنے فن کی نمائش کا اہتمام بھی کرتے ہیں۔ سفارت خانہ ہند ریاض نے ایسی ہی ایک پینٹنگس کی سہ روزہ نمائش کا اہتمام کیا۔ یہ نمائش ’’امرت مہااتسو‘‘ کا حصہ تھی۔ جس میں بین الاقوامی سطح پر معروف سعودی پینٹر احمد السلامہ اور ہندوستانی فنکارہ صبیحہ مجید صدیقی نے اپنے فن کے نمونے پیش کئے۔ نمائش کا افتتاح کرنے کے بعد سفیر ہند برائے سعودی عرب ڈاکٹر اوصاف سعید نے کہا کہ دونوںفنکاروں نے اپنے فن پارون کے ذریعہ اپنے اپنے کلچر کی بھرپور نمائندگی کی ہے۔ احمد سلامہ اور صبیحہ مجید کی پینٹنگس کے اعلیٰ معیار نمونوں نے ہند ۔ سعودی ثقافت کو قریب کیا اور اپنے فن کے ذریعہ دونوں ممالک کے درمیان ایک پل کا کام کیا۔

Leave a comment