نئی دہلی: سعودی کراؤن پرنس (ولیعہد) اور وزیراعظم مملکت سعودی عرب(کے ایس اے) محمد بن سلمانG20 چوٹی کانفرنس میں شرکت کیلئے بالی (انڈونیشیا) جاتے ہوئے وسط نومبر میں ہندوستان کا دورہ کریں گے۔
وہ 14نومبر کی صبح نئی دہلی آئیں گے اور اسی دن چلے جائیں گے۔ سعودی وزیرتوانائی عبدالعزیز بن سلمان جاریہ ہفتہ ہندوستان آئے تھے کیونکہ اوپیک پلس نے تیل کی پیداوار گھٹادینے کا فیصلہ کیا۔