سعودی وزیر خارجہ کا امریکی ہم منصب سے افغانستان کی صورتحال پر غور

ریاض : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان تعاون کے مزید فروغ پر بات چیت کی ہے۔سعودی اور امریکی وزرائے خارجہ نے خطے کو درپیش تازہ ترین صورتحال کے علاوہ افغانستان میں ہونے والی تبدیلیوں کابھی جائزہ لیا ہے۔دونوں رہنماؤں نے متعدد باہمی دلچسپی کے امور پر یکساں موقف کا اظہار کیا ہے۔قبل ازیں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کی سربراہی میں منعقد ہونے والے کابینہ اجلاس میں افغان عوام کو مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا گیا تھا کہ افغانستان میں جلد از جلد امن و استحکام کی بحالی کے خواہشمند ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading