سعودی عرب کی وزارت ٹیلی کام کی طرف سے بدھ کو جاری ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ نیوم سٹی کے ہوائی اڈے کا افتتاح کردیا گیا ہے اور یہ ہوائی اڈہ اس اعتبارسے بھی منفرد حیثیت رکھتا ہے کہ پورے خطے میں پہلی بار اس ہوائی اڈے پر’5G’ سروس استعمال کی جا رہی ہے۔ یوں سعودی عرب پورے خطے میں فائیو جنریشن انٹرنیٹ سروس استعمال کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائیٹ ’ٹویٹر‘ پر پوسٹ کردہ ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب پورے خطے میں ہوائی اڈوں پر 5G سروس استعمال کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔
بأحدث التقنيات نخطو بثبات نحو المستقبل..#مطار_نيوم اول مطار بتقنية الجيل الخامس في المنطقة.#وطن_طموح_وطن_رقمي pic.twitter.com/q0981849Vf
— وزارة الاتصالات وتقنية المعلومات (@McitGovSa) June 26, 2019
اس ٹویٹ کےساتھ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے وہ الفاظ بھی درج کیے جن میں انہوں نے کہا تھاکہ ‘ہم اپنے ملک کو مستقبل میں ایک منفرد مقام دلانے کی سعی جاری رکھیں گے’۔ حکام کا کہنا ہےکہ ‘نیوم’ ہوائی اڈے پرانٹرنیٹ انتہائی تیز رفتاری کےساتھ چلایا جارہا ہے اور صارفین اس سے بھرپورطریقے سے مستفید ہو رہے ہیں۔
سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے گذشتہ منگل کو ‘خلیج نیوم’ ہوائی اڈے کے افتتاح کا اعلان کیا تھا۔ یہ ہوائی اڈہ سعودی عرب کے شمالی علاقے شرما میں واقع ہے۔ اس ہوائی اڈے سے کمرشل پروازوں کی اجازت دی گئی ہے۔
بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-
