سعودی عرب نے مسئلہ کشمیر پر ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا : سفیر

جدہ ۔ سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان انتہائی قریبی تعلقات ہیں۔ دونوں ممالک ہرشعبہ میں مشاورت سے آگے بڑھ رہے ہیں۔پاکستان قونصلیٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کشمیر کے مسئلہ پر سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ سعودی وزیر خارجہ نے بھی اپنے حالیہ ایک انٹرویو میں ہندوستان کے اس دعوے کو مسترد کردیا تھا کہ کشمیر ہندوستان کا اندورنی معاملہ ہے۔ انھوں نے پاکستان کی پالیسی کا دفاع کرتے ہوئے کشمیرکو متنازعہ علاقہ قرار دیا تھا۔

Leave a comment